بھارتی اقلیتیں عالمی برادری کی توجہ کی منتظر
اسلام آباد 18 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت میں ہر برس 18 دسمبر کو اقلیتوں کا دن منایا جاتا ہے لیکن ملک میں مذہبی اقلیتیں مسلسل خوف کی حالت میں زندگی گزار رہی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فسطائی نریندر مودی کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بھارت میں اقلیتوں کے خلاف آر ایس ایس کے نظریے کو مسلسل نافذ کر رہی ہے۔ہندوتوا بیانیہ اب دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت میں خطرناک حد تک بڑھتا ہوا رجحان ہے۔ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف تشدد، دھمکیاں اور ہراساں کرنا روز کا معمول بن گیا ہے۔ مودی کے بھارت میں اقلیتی برادریوں کے ساتھ دوسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ 2014 میں نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ کے ایم ایس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کا مقصد بھارت کو ہندو راشٹر بنانا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری بھارتی اقلیتوں کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارت میں ہندوتوا کے حملے سے اقلیتوں کو بچانے کے لیے انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو آگے آنا چاہیے۔