بھارت

بوکھلاہٹ کا شکار بھارت غلطی سے سرحد پارکرنے والے شخص کو جاسوس کے طور پر پیش کر رہا ہے

نئی دہلی: کینیڈا میں ایک سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہونے کے بہیمانہ عمل نے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا میں بے نقاب کر دیا ہے اور اسے انتہائی رسوائی اٹھانا پڑی ہے۔ بھارتی میڈیا اس رسوائی سے توجہ ہٹانے کیلئے غلطی سے بھارتی علاقے میں چلے جانے والے ایک پاکستانی شخص کی گرفتاری کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔
بھارتی بارڈر سیکوررٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے گجرات کے شہر بھج میں ایک 30 سالہ پاکستانی کو گرفتار کیا ہے۔بی ایس ایف کا کہنا ہے محبوب علی سندھ کے ضلع بدین کا رہائشی ہے۔بھارتی میڈیا غلطی سے سرحد پار جانے والے شخص کو جاسوس کے طور پر پیش کر رہا ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سرحدوں کے قریب رہنے والے لوگ اکثر غلطی سے دوسرے ملک کی حدود میں چلے جاتے ہیں ، انہیں پڑوسی ملک کی سرحدی فورس پکڑ لیتی ہے اور ابتدائی تفتیش کے بعد انہیں متعلقہ ملک کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارت کو کینیڈا میںسکھ رہنما کے قتل کے حوالے سے اس وقت عالمی سطح پر جس شدید ہزیمت کا سامنا ہے وہ اس سے انتہائی بوکھلاہٹ کا شکار ہے لہذااس نے اس معاملے سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کے خلاف اپنے روایتی بے بنیادالزامات کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button