بھارت

بھارتیہ جنتا پارٹی نے جموں و کشمیر کو اپنے پاﺅں تلے کچل دیا ہے: ہرش دیو سنگھ

جموں 21 نومبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جموں سمیت کشمیر کو اپنے پاﺅں تلے کچل دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہرش دیو سنگھ نے جموں کے مختلف علاقوں میں عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی کی ”پراکسی“حکمرانی کے تحت بھارت سے لائے گئے مٹھی بھر متعصب بیوروکریٹس کو علاقے کے عوام پر مسلط کر دیا گیا ہے جن کو علاقے کی بہتری یا اس کے لوگوں کی بھلائی سے کوئی غرض نہیں ہے۔انہوں نے کہا بھارتی وزارت داخلہ کے ذریعے نئے قوانین کو جموں وکشمیرمیں نافذکیاگیا ہے جبکہ علاقے میں ایک حقیقی قانون ساز ی اسمبلی کے قیام میں تاخیرکرکے عوام کو اس حق سے محروم کردیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہلی میں بیٹھے بابوجموں و کشمیر کے لیے قانون سازی کررہے ہیں اورجموں وکشمیرکے لوگوں کی امنگوں کو خاطر میں لائے بغیر علاقے میں نت نئے قوانین نافذ کئے جارہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button