بھارت
بنگلورو: ہند و انتہا پسندوں کی عید گاہ میدان میں گنیش پوجا کرنے کی دھمکی
بنگلورو13اگست(کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک کے دارلحکومت بنگلورو میں عید گاہ میدان کے سلسلے میں انتہا پسندہندوﺅں اور مسلمانوں کے درمیان کشیدگی بدستور جاری ہے ۔ ہند و انتہا پسند تنظیم وشوسناتن پریشد نے عید گاہ میدان میں گنیش پوجا کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔
پولیس نے جمعہ کی حالات پر قابو رکھنے کیلئے فلیگ مارچ کیا۔کانگریس کے رکن ریاستی اسمبلی ضمیر احمد خان نے عید گاہ میدان کا دورہ کرنے کے بعد ایک بیان میں کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر اس جگہ پر صرف ترنگا لہرایا جائے گا جبکہ گنیش پوجا جیسے کسی اور پروگرام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس بیان کے بعد وشو سناتن پریشد کے صدر ایس بھاسکرن نے کہا کہ وہ عید گاہ گراﺅنڈ میں گنیش بوچا کر کے رہیں گے۔انہوں نے عید گاہ گراﺅنڈ قبلہ کی دیوار کو گرانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اسے بابری مسجد کی طرز پر گرایا جائے گا۔