کرناٹک : ہندو انتہا پسند تنظیمیں ٹیپو سلطان کا مجسمہ نصب کرنے پر برہم
بنگلورو17 نومبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے ایک رکن اسمبلی تنویر سیٹھ نے شیر میسور ٹیپو سلطان کا 100 فٹ بلند مجسمہ نصب کرنے کا علان کیا ہے ۔ انکا کہنا ہے کہ یہ مجسمہ سرنگا پٹنم یا پھر دریائے کاویری کے ساحل پر نصب کیا جائے گا۔
ریاست کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی اور سنگھ پریوارسے وابستہ متعدد ہندو انتہا پسند تنظیمیں ٹیپو سلطان کا مجسمہ نصب کرنے کے مذکورہ اعلان پر سخت برہم ہو گئی ہیں ۔ بی جے پی حکومت کے وزیر تعلیم سی یان اشواتھ نارائن نے ایک بیان میں ٹیپو سلطان کا مجسمہ نصب کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کی ۔ہندو انتہا پسندتنظیم سری رام سینا کے سربراہ پر مودمتالک نے کہا کہ اگر کہیں بھی ٹیپو سلطان کا مجسمہ نصب کیا گیا تو اسے منہدم کر دیا جائے گا۔
سیٹھ تنویر نے ایک بیان میں کہا کہ سنگھ پریوار جس طرح ٹیپو سلطان کی توہین اور بے عزتی کر رہا ہے اس سے مسلمانو ں کے جذبات انتہائی مجرو ح ہو رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہماری یہ ذمہ دار ی ہے کہ ٹیپو سلمان کی بہادری اور انکے شاندار کارناموں کے بارے میں نئی نسل کو آگاہ کریں۔
یا د رہے کہ بی جے پی حکومت نے روراں برس مئی میں کرناٹک میں دسویںدرجہ کے کنٹر زبان کی نصابی کتاب سے ٹیپو سلطان کے متعلق پورا باب حذف کر کے انکے بارے میں معلومات محض چند سطور تک محدود کر دی ہیں۔