بھارت

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں بھارت میں 47لاکھ اموات کی حقیقت سامنے آنا سنگین مسئلہ ہے: کانگریس

جموں08مئی (کے ایم ایس)عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ نے جس نے بھارت میں کورونا وباسے47لاکھ اموات کا انکشاف کیا ہے،کورونا وبا سے ہونے والی اموات کی اصل تعداد کے بارے میں مودی حکومت کے جھوٹ اور حقائق کو چھپانے کی کوششوںکا پردہ فاش کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے ترجمان اعلیٰ رویندر شرما نے عالمی ادارے کی رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جموں میں ایک بیان میں کہا کہ اس رپورٹ سے مودی حکومت بے نقاب ہو گئی ہے اور اپوزیشن اور دیگرلوگوں کے موقف کی توثیق ہو گئی ہے جو کورونا وبا کی صورتحال سے نمٹنے پر بھارتی حکومت پرتنقید کر رہے تھے اور ہلاکتوں کے اصل اعداد و شمار پر شکوک و شبہات کا اظہار کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے کی رپورٹ نے سنگین مسئلوں کو جنم دیا ہے جن کو محض ایک طرف رکھ کر نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسی تمام ہلاکتوں کی نشاندہی کرے اور سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق ہر مرنے والے کے لواحقین کو چارچارلاکھ روپے کا معاوضہ ادا کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button