بھارت

چھتیس گڑھ : سی اے ایف کانسٹیبل نے فائرنگ کر کے 2 ساتھی اہلکار ہلاک، 2زخمی کر دیے

بلرام پور: شورش زدہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں سینٹرل آرمڈ فورس کے ایک اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر کے دو کانسٹیبل ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی کر دیے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع بلرام پور کے علاقے بھوٹاہی موڈ میں سی اے ایف کی 11ویں بٹالین کے ایک کیمپ میں پیش آیا ہے۔ کانسٹیبل اجے سدر نے اپنے ساتھیوں پر سروس رائفل سے فائر کھول دیا جس کے نتیجے میںایک کانسٹیبل روپیش پٹیل کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک اور کانسٹیبل سندیپ پانڈے نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے دو اہلکار امبوج شکلا اور راہول بگھیل ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button