مقبوضہ جموں و کشمیر

یاسین ملک کیخلاف مقدمے کی غیر منصفانہ سماعت پربرطانوی اراکین پارلیمنٹ کا وزیراعظم بورس جانسن کے نام خط

لندن 23 جون (کے ایم ایس)برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے بھارت کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند کشمیریوں کی حالت زار کی نگرانی کیلئے وزیر اعظم بورس جانسن کو ایک خط لکھا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق برطانوی اراکین پارلیمنٹ بشمول طاہر علی، عمران حسین، خالد محمود اور محمد یاسین نے برطانوی وزیر اعظم پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی سزا کے حوالے سے مقدمے کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی نمائندہ مقرر کریں۔ انہوں نے واضح کیاکہ یاسین ملک کوکالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اوربدنام زمانہ بھارتی تحقیقااتی ادارے این آئی اے کی عدالت نے انہیںغیر منصفانہ طورپر عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ارکان پارلیمنٹ نے کہا کہ جن دو کالے قوانین کے تحت یاسین ملک کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ چلایا گیاہے بھارتی حکام جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کی مخالفت کرنے والے کشمیری سیاسی کارکنوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کیلئے ان قوانین کا استعمال کرتے ہیں ۔خط میں اراکین نے کہا ہے کہ یاسین ملک کو سزا جھوٹے اور سیاسی مقدمے میں سنائی گئی ہے جو عالمی انسانی حقوق کے قوانین کے خلاف ہے۔ انہوں نے برطانوی حکومت پر محمد یاسین ملک کے خلاف مقدمہ چلانے اور ان کی سزا کی مذمت کرنے اور انکی فوری رہائی کا مطالبہ کرنے پر زوردیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button