بھارتی پولیس نے 4کشمیریوں کو گرفتار کر لیا
این آئی اے کی طرف سے4کشمیریوں کو 10سال قید کی سزا
نئی دلی26اکتوبر (کے ایم ایس )
بھارتی فورسز نے نیپال اور بھارت میں چار کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پونچھ کے رہائشی تین کشمیری نوجوانوں محمد نور، محمد راشد اور یاسر عرفات کو نیپال کے دارلحکومت کھٹمنڈو سے گرفتار کیا گیاہے وہ سعودی عرب جانے کے لیے نیپال میں تھے۔بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے بھارت میں گجرات کے علاقے Bhujسے ایک اور کشمیری نوجوان محمد سجاد کو گرفتار کر لیاہے۔ محمد سجاد بی ایس ایف کے ساتھ کام کرتا تھا اور اسے اس کے مذہبی پس منظر کی وجہ سے گرفتار کیاگیا ہے۔
ادھر بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک عدالت نے جھوٹے الزامات میں چار نوجوانوں کو 10 سے 12 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ محمد شفیع شاہ اور مظفر احمد ڈار کو 12سال جبکہ طالب لالی اور مشتاق احمد لون کو 10سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔