مقبوضہ جموں و کشمیر
عدالت کا وحید پرہ کو والد کے علاج کے لیے کشمیر سے باہر جانے کی اجازت دینے سے انکار
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں این آئی اے کی عدالت نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی یوتھ ونگ کے صدر وحید الرحمان پرہ کی درخواست مسترد کر دی ہے جس میں انہوں نے اپنے والد کے کینسر کے علاج کے لیے جموں و کشمیر سے باہر جانے کی اجازت مانگی تھی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وحید الرحمان پرہ کو رواں سال جنوری میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی خصوصی عدالت کی جانب سے ایک مقدمے میں ضمانت منظورکئے جانے کے صرف تین دن بعد دوبارہ گرفتار کیاگیا تھا۔ وحید پرہ نے این آئی اے عدالت کے خصوصی جج سندیپ گنڈوترا کے سامنے ایک درخواست دائر کی تھی جس میں کینسر کے مرض میں مبتلا اپنے والد کے علاج کے لیے دہلی اور ممبنی جانے کی اجازت مانگی گئی تھی۔اس سے پہلے عدالت نے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے بھی انکارکردیاتھا۔