سرینگر: حکام سے شراب کی فروخت کا حکمنامہ واپس لینے کا مطالبہ
سرینگر20 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں متحدہ علمائے اہل سنت نے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ شراب کی فروخت کاحکمنامہ واپس لے۔
تنظیم نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ایک طرف حکام دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ کشمیر میں منشیات کی لت کو کم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں اور دوسری طرف وادی میں شراب کی فروخت کو فروغ دے رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا اگر گجرات اور بہار میں شراب پر پابندی ہے تو مسلم اکثریتی جموں وکشمیر میں اسکی فروخت کی اجازت کیوں دی گئی ہے۔
اجلاس میں مولانا غلام رسول حامی، غلام محی الدین نقیب اور فیاض رضوی اور دیگرنے شرکت کی۔ بیان میںکشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔تنظیم نے مولانا عبدالرشید داو¿دی اور دیگر علماءکی غیر مشروط رہائی کا بھی مطالبہ کیاجنہیں کالے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔