مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیریوں کو روزگار دینے کے مودی حکومت کے وعدے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں ، محبوبہ مفتی

سرینگر20جولائی(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ کشمیریوںکو روزگار دینے کے مودی حکومت کے وعدے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بے روزگار کشمیریوں کو 30ہزارنوکریاں دینے کے مودی حکومت حکومت کے وعدے جھوٹے ثابت ہو ئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں بھرتی کا ہر عمل بدعنوانی کی زد میں ہے چاہے پولیس سب انسپکٹرز کی بھرتی ہو یا فنانس اکائونٹس اسسٹنٹ کی۔واضح رہے کہ محبوبہ مفتی نے یہ بات بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نیلوک کی طرف سے لوک سبھا میں مقبوضہ کشمیر میں 2019کے بعد سے سرکاری شعبے میں تقریبا 30ہزار نوجوانوں کو نوکریاں دینے کے دعوے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button