مقبوضہ جموں و کشمیر
کپواڑہ: بھارتی فوجیوں نے 5کشمیری نوجوان شہید کر دیے
سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع کپواڑہ میں 5نوجوانوں کو ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔
فوجیوں نے نوجوانوں کوضلع کے علاقے مژھل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران فرضی مقابلے میں شہید کیا۔
آخری اطلاعات تک علاقے بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔