بھارت

خالصتان نواز سکھ رہنما امرت پال سنگھ اوران کے ساتھیوں کی آسام جیل میں بھوک ہڑتال

amrit palنئی دہلی: خالصتان نواز سکھ رہنما اور”وارث پنجاب دی” تنظیم کے سربراہ امرت پال سنگھ نے آسام کی ڈبرو گڑھ جیل میں اپنے9 ساتھی نظربندوں کے ساتھ غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔
انہوں نے یہ ہڑتال اپنے وکیل تک رسائی نہ دینے کے خلاف بطور احتجاج کی ہے۔امرت پال سنگھ کی بیوی کرندیپ کور نے بھی اپنے شوہر اورنیشنل سکیورٹی ایکٹ کے تحت نظربند دیگر قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔کرندیپ نے کہاکہ ان کے شوہر اور دیگر 9قیدیوںنے بھوک ہڑتال اس وقت شروع کی جب ان کے وکیل راج دیو سنگھ کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس سے قبل 28ستمبر کو سکھ قیدیوں نے ڈبرو گڑھ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ایک خط لکھا تھا جس میں کہاگیا کہ امرتسر کے ڈپٹی کمشنر ان کے وکیل راج دیو سنگھ سے ان کی ملاقات میں رکاوٹیںکھڑی کررہے ہیں۔ تاہم ڈی سی امیت تلوار نے کہاکہ نظربندوں کو اپنی پسند کے وکیل سے ملنے کی اجازت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امرت پال پہلے ہی راج دیو خالصہ کے بجائے ایڈوکیٹ نوکرن سنگھ سے مل چکے ہیں اور اب وہ راج دیو سے دوبارہ ملنے کی درخواست کر رہے ہیں جبکہ نوکرن کو پہلے ہی ملنے کی اجازت مل چکی ہے ۔ یہ معاملہ رہنمائی اور وضاحت کے لیے سیکریٹری داخلہ کو بھیجا گیاہے۔اس کے ردعمل میں کرندیپ نے کہا کہ امرت پال کو اپنے وکیل کے بارے میں فیصلے کرنے کا حق ہے اور چونکہ پانچ دنوں سے اس مسئلے کا کوئی حل نہیں نکالا گیا، اس لیے امرت پال اور دیگر نظربندوں نے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button