مقبوضہ جموں و کشمیر

محبوبہ مفتی کی طلباءکے خلاف کالے قانون کے تحت مقدمات کے اندراج کی مذمت

سرینگر 26 اکتوبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے علاقے میں طلباءکے خلاف کالے قانون کے تحت مقدمات کے اندراج پر مودی حکومت کی مذمت کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی کا یہ بیان ٹی ٹونٹی عالمی کپ کے ایک میچ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت پرمقبوضہ جموںوکشمیر میں جشن منانے پر بھارتی پولیس کی طرف سے ایم بی بی ایس کے طلبا ءسمیت متعدد طالبعلموں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوںکی روک تھام کے کالے قانون (UAPA) کے تحت مقدمات کے اندراج کے ایک دن بعد سامنے آیا۔ انہوں نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کے ساتھ وزیر داخلہ کی من کی بات پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے میڈیکل طلباءکے خلاف یو اے پی اے کے تحت مقدمات کے اندراج سے شروع ہوئی۔انہوں نے کہاکہ یہ جاننے کی کوشش کرنے کے بجائے کہ تعلیم یافتہ نوجوان خود کو پاکستانی کیوں کہتے ہیں ، بھارتی حکومت انتقامی کارروائیوں کا سہارا لے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے اقدامات انہیں مزید دورکر دیں گے۔اس سے قبل امیت شاہ نے جومقبوضہ جموںوکشمیر کے دورے پر تھے ، کہا تھا کہ وہ پاکستان سے نہیں بلکہ وادی کشمیر کے نوجوانوں سے بات کریں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button