مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت نے کشمیر عوام کہ سیاسی،مذہبی اورسماجی حقوق سلب کر رکھے ہیں، فریدہ بہن جی،یاسمین راجہ

سرینگر17جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنمائوں فریدہ بہن جی اور یاسمین راجہ نے کہا ہے کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے عالمی طورپر تسلیم شدہ متنازعہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر قابض ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فریدہ بہن جی اور یاسمین راجہ نے سرینگر سے جاری ایک مشترکہ بیان میں بھارت نے مقبوضہ علاقے پر اپنے غیر قانونی فوجی قبضے کے دوران کشمیر عوام کہ سیاسی، مذہبی اور سماجی حقوق بری طرح پامال کئے ہیں۔انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ بھارت نے اپنے غیر قانونی تسلط سے آزادی ، حقوق اور انصاف کا مطالبہ کرنے والے کشمیری عوام کو بری طرح کچل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے وادی کشمیر میں کشت و خون کا بازار گرم کر رکھا ہے، کاروبار حیات بند ہے، گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے، چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے، نوجوانوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں اذیتیں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں حریت رہنمائوں ،صحافیوں اورانسانی حقوق کے کارکنوں کو گرفتار کرکے انہیں جیلوں میں بدترین ذہنی اور جسمانی اذیتیں دی جا رہی ہیں۔ حریت رہنمائوں نے کہاکہ کشمیریوں کو مذہبی رسومات تک ادا کرنے کی آزادی نہیں اور بھارت نے ان کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کا ان کا ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت دینے کی بجائے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ فریدہ بہن جی اور یاسمین راجہ نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے کہاکہ وہ مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوںکو بھارتی مظالم سے نجات دلانے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیر ی عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button