APHC-AJK

غلام محمد صفی کا نظر بندحریت رہنماﺅں ، کارکنوں کی حالت زار اظہار تشویش

safi

اسلام آباد :کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سینئر رہنما غلام محمد صفی نے غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیری حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کی حالت زار پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے انکی رہائی کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غلام محمد صفی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے بیشتر حریت رہنماﺅں کو جھوٹے الزامات کے تحت جیلوں میں ڈال رکھا ہے جہاں انہیں طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ناقص غذا اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے اکثر نظر بند پیچیدہ امراض کا شکار ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امیرحمزہ، پیر سیف اللہ، ایاز اکبر،معراج الدین،محمد یوسف اور دیگر نظر بند بھارتی عقوبت خانوں میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں لہذا عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ انکی رہائی کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی نظر بندوں کے ساتھ ایسا ظالمانہ رویہ انتہائی افسوسناک ہے ، قبل ازیں بزرگ حریت قائد سید علی گیلانی ، محمد اشرف صحرائی اور محمد الطاف شاہ دوران نظر بندی شہادت کا درجہ پا چکے ہیں۔غلام محمد صفی نے کہا کہ عالمی برادری نے مقبوضہ جموںوکشمیر میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو انتہائی افسوس ناک ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button