APHC-AJK

اسلام آباد: ”یوم سیاہ “ کے موقع پر بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

WhatsApp Image 2024-08-15 at 1.01.51 PM اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ اور کشمیر لبریشن سیل نے آج اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مشترکہ طور پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے سیاہ جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ .
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے جموں و کشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ کشمیری گزشتہ 78 سالوں سے آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، بھارت جبر و استبداد کے ذریعے انکے جذبہ آزادی کو ہرگز دبا نہیں سکتا۔WhatsApp Image 2024-08-15 at 1.02.18 PM
انہوں نے کہاکہ استصواب رائے کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور وہ بھارتی تسلط سے مکمل آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ مقررین نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اپنی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ جنوبی ایشیائی خطے میں مستقل امن وترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے ۔
خطاب کرنے والوں میں حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، شمیم شال، علامہ ناصر عباس جعفری، مسلم لیگ کے چوہدری شفیق، مزار بری امام کے میڈیا کوآرڈینیٹر سید حسنین بخاری، ایم ایل اے آزاد کشمیر اسمبلی رضا قادری اور دیگر شامل تھے۔KMS

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button