APHC-AJK

کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ

WhatsApp Image 2024-09-03 at 10.10.11 AMمظفرآباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ کے زیر اہتمام مظفرآباد میں ایک سمپوزیم منعقد ہوا جس میں تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تقریب میں آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق، کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، سینیٹر مشاہد حسین سید، حکومتی وزرا ء اور حریت کانفرنس کے رہنمائوںنے شرکت کی۔سمپوزیم کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کرنا تھا۔ مقررین نے آزادی کے لیے پرامن جدوجہد کی ضرورت اور کشمیری عوام میں اتحاد واتفاق کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کشمیر کاز کے لیے پاکستان کی حمایت کو سراہا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو روکنے کے لیے بین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرے۔ شرکاء نے حق خودارادیت کی جدوجہد جاری رکھنے اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے متاثرین کے لیے انصاف کے حصول کا عزم ظاہرکیا۔انہوں نے کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن اورمنصفانہ حل کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button