APHC-AJK
یورپی یونین مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کر سکتا ہے، صدر آزاد کشمیر
مظفرآباد: آزاد جموں وکشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ یورپی یونین مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بہتر انداز میں ثالثی کا کردار ادا کر سکتی ہے کیونکہ یورپی یونین کے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے ساتھ یکساں تعلقات ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ان خیالات کااظہار پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا اور پولیٹیکل قونصلر رقیے کمورکو سے ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ حل طلب مسئلہ کشمیر سے جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے کیونکہ دو ایٹمی قوتیں پاکستان اور بھارت اس دیرینہ تنازعے کے فریق ہیں ،اس لئے یورپی یونین مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کشمیر پر اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کرے۔