مقبوضہ جموں و کشمیر

بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کاسامنا

power123

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کشمیری عوام اورتاجروں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیریوں کو 10گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے ۔بجلی کے بحران سے مقامی معیشت بری طرح متاثر ہورہی ہے جس سے پیداوار میں کمی اور کاروباری اداروں کوبھاری نقصان ہو رہا ہے۔بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہسپتالوں سمیت تمام شعبہ زندگی کو شدید مشکلات کاسامنا ہے ۔صورہ کے رہائشی بشارت احمد اوردیگر نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ قابض انتظامیہ نے ان سے چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی کا وعدہ کیا تھااور اس سلسلے میں سمارٹ میٹر بھی نصب کئے گئے تھے ۔تاہم ستم ظریفی یہ ہے کہ سمارٹ میٹروں والے علاقے اب مکمل تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے محکمہ بجلی کی عوام دشمن پالیسیوں پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے باوجود بلاتعطل بجلی کی عدم فراہمی افسوسناک ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button