بھارت

امریکا کو بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنا ہوں گے، امریکی سفیر ایرک گارسیٹی

 

US Ambassador Eric Garcetti Indiaنئی دلی :بھارت میں امریکا کے سفیر ایرک گارسیٹی نے بھارت سے امریکہ کے سفارتی تعلقات میں کمی کا اشارہ دیاہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکی سفیر نے کہاہے کہ امریکا کو غیر معینہ مدت کے لیے بھارت کے ساتھ رابطہ منقطع کرنا ہوگا۔مریکی روزنامے ‘دی پولیٹیکو’ کے مطابق انہوں نے مزید کہاکہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی طرف سے ملک میں خالصتان لیڈر ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے الزامات کے باعث بھارت امریکا تعلقات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔ایرک گارسیٹی نے کہا کہ امریکا کو بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنا ہوں گے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام انتہائی سنگین ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کو ہردیپ سنگھ قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا۔ترجمان امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ سکھوں کی تحریک خالصتان اور احتجاجی مظاہروں کو امریکا کی حمایت حاصل ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا میں رہنے والے ہر شہری کو اظہارِ رائے کی آزادی حاصل ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button