بھارت

آندھرا پردیش : دوا ساز کمپنی میں دھماکہ ،17 افراد ہلاک، 34 زخمی

download (4)امراوتی :  بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی ایک دوا ساز کمپنی میں ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم 17افراد ہلاک جبکہ 34 زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست کے سپیشل اکنامک زون میں ایک فارماسیوٹیکل فرم Escientia میں دھماکے سے 17 ملازمین ہلاک اور 34 افراد زخمی ہوئے۔دھاکہ دوپہر کے کھانے کے وقت ہوا ، دھماکے کی وجوہات کا تاحال پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس سپر نٹنڈنٹ نے 17 ملازمین کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے دھماکہ ری ایکٹر کی جگہ پر ہوا اور اسکی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button