مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران کئی گوڈسے پیدا کیے ہیں، محبوبہ مفتی

mehmboba mufti

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران کئی ناتھورام گوڈسے پیدا کیے ہیں۔ گوڈسے آرایس ایس کا رکن تھا جس نے موہن داس کرم چند گاندھی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی سری نگر میں بی جے پی کے اس پوسٹر کے بارے میں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دے رہی تھیں جس میں کانگریس رہنما راہول گاندھی کو نئے دور کے راون کے طور پر دکھایا گیا ہے ۔ راون ہندو افسانوں میں ایک شیطانی بادشاہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص بی جے پی کے کسی رہنما کو راون کے طور پر پیش کرتا تو اسے بغیر کسی تحقیقات کے فوراً جیل بھیج دیا جاتا اور ضمانت بھی مسترد کر دی جاتی۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ پوسٹر بی جے پی کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے جو حزب اختلاف کے اتحاد ” انڈیا “ سے خوفزدہ ہے۔انہوںنے کہا کہ بی جے پی جانتی ہے کہ اس نے ہندووں اور مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے سمیت جو حربے کھیلے وہ ناکام ہو چکے ہیں۔محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ بی جے پی نے حالیہ برسوں میں گوڈسے جیسا نظریہ رکھنے والوںکی ایک پوری فوج تیاری کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے ٹول ٹیکس، سمارٹ میٹر اور پراپرٹی ٹیکس جیسے اقدامات کے ذریعے کشمیریوںکا جینا مشکل کر دیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button