مقبوضہ جموں و کشمیر

پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی

CASOسرینگر 21 فروری (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میںبھارتی فوجیوں نے آج پلوامہ قصبے میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
بھارتی فورسز کے اہلکاروں کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔ فوجیوں نے تمام سڑکوں کو بند اور قصبے کی طرف آنے اورجانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا اور گھر گھر تلاشی شروع کی۔قابض فوجیوں نے علاقے کے لوگوں کو ہراساں کرنے کے لیے تلاشی کے دوران فائرنگ بھی کی۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button