بھارت

چھتیس گڑھ، جھار کھنڈ:نکسل باغیوں کے حملے میں دو بھارتی فوجی ہلاک

blast1

رائے پور:بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں جاری اسمبلی انتخاب کے دوسرے اور آخری مرحلہ کی پولنگ کے دوران آج ریاست کے علاقے گاریا آباد میں پولنگ اسٹیشن سے واپس جانیوالے پولنگ عملے پر نکسل باغیوں نے دھماکہ خیزموادسے حملہ کیا جس سے بھارتی پیراملٹری انڈو تبتین بارڈر پولیس کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے آخری مرحلے میں شام 5بجے تک ووٹ ڈالے گئے ۔اس دوران آج پولنگ مکمل کرنے کے بعد گاریا آباد سے واپس جانیوالی پولنگ پارٹی کو نکسل باغیوں نے آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا جس سے انڈو تبتین بارڈر پولیس کا ایک ہلاک ہو گیا ۔ آئی جی رائے پور رینج عارف شیخ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جب پولنگ پارٹی پولنگ اسٹیشن سے واپس لوٹ رہی تھی تو نکسل باغیوں نے اسے آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا ۔ دھماکے میں آئی ٹی بی پی کا ہیڈ کانسٹیبل جوگندر سنگھ ہلاک ہو گیا ۔دھماکے میں باقی عملہ محفوظ رہا ۔
ادھرشورش زدہ بھارتی ریاست جھارکھنڈ آج ایک بم دھماکے میں ایک اوربھارتی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
ریاست کے ضلع کے مغربی سنگھ بھوم کے علاقے گوئل کیرا میں تلاشی کی کارروائی کرنے والے بھارتی فوجیوں کے قریب مائو نواز باغیوں کی طرف سے آئی ای ڈی دھماکے میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو ہوائی جہاز کے ذریعے رانچی کے ہسپتال منتقل کیاگیا ہے جہاں ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button