بھارت

مہاراشٹرا:آل انڈیا علماء بورڈ کا ریاستی اسمبلی میں مسلمانوں کیلئے 30فیصد نشستیں مختص کرنے کا مطالبہ 

ممبئی: indiamuslimsبھارتی ریاست مہاراشٹرامیں آل انڈیا علماء بورڈنے اسمبلی انتخابات میں مسلمانوں کیلئے30نشستیں مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آل انڈیا علماء بورڈکے اراکین نے ممبئی پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سیکولر پارٹیوں سے مطالبہ کہ مسلمانوں کو آئندہ اسمبلی انتخابات میں مناسب نمائندگی دی جائے۔ بورڈ کے قومی جنرل سیکرٹری علامہ بنئی حسنی نے مہاراشٹرا کی تمام سیکولر پارٹیوں سے آئندہ اسمبلی الیکشن میں آبادی کے تناسب سے اقلیتی امیدواروں کو نمائندگی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ پارلیمانی انتخابات میں مہاراشٹرا کی 48سیٹوں پر انڈیا الائنس نے ایک بھی مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ اس کے باوجود اقلیتوں نے انڈیااتحاد کے امید واروں کوووٹ دیے جس کی وجہ سے انہیں زیادہ سیٹیں ملی ہیں۔ ریاست مہاراشٹرا میں اکتوبر یا نومبر میں اسمبلی انتخابات متوقع ہیں۔ اسی وجہ سے انڈیا اتحاداور دیگر سیکولر پارٹیوں سے مسلمانوں کو خاطر خواہ نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بورڈ کے ترجمان سلیم الوار ے نے کہا کہ اس سلسلے میں جلد ہی ہم تمام سیکولر پارٹیوں کے صدور و سیکریٹریز سے ملاقات کرکے انہیں باضابطہ طورپر اپنے مطالبہ سے آگاہ کیاجائیگا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button