بھارت :تلنگانہ میں بھارتی پیراملٹری اہلکار اپنی ہی گولی لگنے سے ہلاک
حیدر آباد:بھارتی ریاست تلنگانہ میں بھارتی پیراملٹری کا ایک اہلکار اپنی ہی سروس رائفل کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پیراملٹری سی آئی ایس ایف کا اہلکار جو آندھرا پردیش کا رہائشی تھا، ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں اپنی ہی سروس رائفل کی گولی ٹھوڑی میں لگنے سے ہلاک ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ کیس درج کر لیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔
دریں اثناء تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول کے علاقے حاجی پور میں دو تاجروں نے ایک کار میں دوخواتین کی عصمت دری کی۔خواتین کی عمریں 35سے 40سال کے درمیان ہیں اوروہ مزدور ی کا کام کرتی ہیں۔ وہ صفائی ستھرائی کے لئے دکانوں پر جاتی ہیں۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ دکان میں کام مکمل کرنے کے بعد دونوں ملزمان اور خواتین نے شراب پی لی اور بعد میں ملزمان خواتین کو ایک کار میں حاجی پور کی طرف لے گئے اور کار کے اندرہی خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔پولیس نے بتایا کہ دونوں افرادکو جو اچمپیٹ میں ٹائل کی دکانیں چلاتے ہیں، گرفتار کر لیا گیا۔