مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:راجوری حملے میں بھارتی فوجی زخمی

جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجی ضلع کے علاقے نوشہرہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک حملے میں زخمی ہوا۔
دریں اثناء بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے کشتواڑ، پونچھ، راجوری، اودھم پور اور کٹھوعہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔

متعلقہ مواد

Back to top button