مقبوضہ جموں و کشمیر

حریت رہنماﺅں کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان، سکندر حیات خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

qadeersikandar

سرینگر 10اکتوبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگرحریت رہنماو¿ں اور تنظیموں نے پاکستان کے معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور آزادجموں وکشمیر کے سابق صدر سردار سکندر حیات خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں ایک تعزیتی پیغام میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری عوام اس ناقابل تلافی نقصان پر امت مسلمہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔بیان میں کہاگیاکہ ہم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی پوری زندگی ایک مضبوط اور محفوظ پاکستان کے لیے وقف کر دی۔ جموں و کشمیر ماس موومنٹ کے چیئرمین مولوی بشیر احمد عرفانی ، ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ کے چیئرمین خواجہ فردوس،جموںوکشمیر مسلم لیگ کے قائم مقام چیئرمین عبدالاحد پرہ ، مسلم خواتین مرکز کی چیئرپرسن یاسمین راجہ ،جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وازہ ، وائس چیئرمین سید اعجاز رحمانی ، جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے چیئرمین شبیر احمد ڈار ، جموں وکشمیر پولیٹکل ریزسٹنس موومنٹ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مصعب ، جموں و کشمیر سوشل اینڈ جسٹس لیگ کی رہنما فاطمہ جان، جموں وکشمیر ایمپلائز موومنٹ کے چیئرمین محمد شفیع لون، وائس چیئرمین امتیاز وانی اور مقبوضہ علاقے کی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپنے الگ الگ بیانات میں سوگوار خاندانوں اور پاکستانی قوم سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔انہوں نے اللہ تعالیٰ دعا کی کہ وہ مرحومین کی مغفرت اور درجات بلند کرے اور سوگوار خاندانوں اور پاکستانی قوم کویہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق دے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button