مقبوضہ جموں و کشمیر
قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف دیہی مرکز صحت کے کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ
جموں 27دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دیہی مرکزصحت اور محکمہ سماجی بہبود کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے جموں میں قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
جموں پریس کلب کے قریب سینکڑوں کارکنوں نے سورنا چودھری، نیلم شرما اور روشو شرما کی قیادت میں اکٹھے ہو کر مقبوضہ کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کی ظالمانہ ایچ آر پالیسی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پرانکے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔