مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: نامعلوم مسلح افراد نے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کر دیا
سرینگر18 جون (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے ضلع پلوامہ میں ایک پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا۔
سب انسپکٹر فاروق احمد میر کوجمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ضلع کے علاقے پامپور سمبورہ میں قتل کیا گیا۔ پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سب انسپکٹر میر کی لاش ان کے گھر کے قریب دھان کے کھیتوں سے برآمد ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ وہ گزشتہ شام اپنے دھان کے کھیتوں میں کام کے لیے گئے تھے جہاںانہیں گولی مار کر ہلاک کیاگیا۔