مقبوضہ جموں وکشمیر : رام بن میں بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

جموں30نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںجموں خطے کے ضلع رام بن آج ایک بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجی نے ضلع میں بانہال کے علاقے چملواس فوجی کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔اس واقعے سے جنوری 2007 سے مقبوضہ علاقے میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 523 ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: