بھارت

راجستھان : کالج انظامیہ نے مسلمان طالبات کو بغیر حجاب کے کلاس میں آنے کی ہدایت کر دی

جے پور بھارت 12 فروری (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر بڑھتے ہوئے تنازے کی بازگشت صحرائی سرزمین راجستھان میں بھی پہنچ گئی اور دارالحکومت جے پور میں کچھ مسلم خاندانوں کا کہا ہے ایک پرائیویٹ کالج ان کی بچیوں کو بغیر سر ڈھانپے کلاس میں شرکت کے لیے کہہ رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک پولیس افسر جتیندر سنگھ نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کالج انتظامیہ نے مسلم لڑکیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے حجاب کو گھر پر چھوڑ دیں اور کالج یونیفارم میں کلاسز میں شرکت کریں۔ پولیس افسر نے تاہم دعویٰ کیا کہ وہ اس معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
قبل ازیں ریاست کرناٹک میں کئی کالجوں نے ہندو طلباءاور ہندو توا کے شرپسندوں کے کہنے پر حجاب پر پابندی عائد کر دی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button