بھارت

کشمیری طالب علم بھارتی پنجاب میں مردہ پایا گیا

 

چندیگڑھ02اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے نرسنگ کے 22سالہ طالب علم کو بھارتی پنجاب میں بٹھنڈہ کے علاقے کٹار سنگھ والا میں اپنے ہاسٹل کے کمرے میں لٹکا ہوا پایا گیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طالب علم (نام ظاہر نہیں کیا گیا)بٹھنڈہ مانسا روڈ پر واقع پنجاب نرسنگ کالج میں بی ایس سی(نرسنگ)کے دوسرے سال میں زیر تعلیم تھا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کی سہ پہروہ کالج سے چھٹی لینے کے بعد اپنے ہاسٹل گیا جہاں بعد میں اس کے دوستوں نے اسے چھت کے پنکھے سے لٹکا ہوا پایا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے بتایا کہ طالب علم کے اہل خانہ سے رابطہ کرلیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button