بھارت

بھارت :مدھیہ پردیش میں ہندوتوا ہجوم کا مسیحی اسکول پر حملہ

Damaged-Christian-run-school-in-Ganj-Basoda-Madhya-Pradesh-state-India.-Morning-Star-News-courtesy-of-St.-Joseph-School بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل کے ارکان کی قیادت میں ایک ہندوتوا ہجوم نے ایک مسیحی مشنری اسکول پر حملہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع بیتول میں ہندوتوا کے ارکان اس وقت زبردستی اسکول میں گھس گئے جب وہاں دعا ئیہ تقریب جاری تھی۔ حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ہندوتوا کے ہجوم نے دعویٰ کیا کہ مسیحی برادری کے لوگ زبردستی تبدیلی مذہب میں ملوث ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میںہندوتوا کے غنڈوں کی جانب سے عیسائی اسکولوں اور گرجا گھروں پر حملے ایک معمول بن چکاہے۔ستمبر 2023میں اسی طرح کا ایک واقعہ ریاست کے ضلع ساگر میں پیش آیا جہاں ہندوتوا کے غنڈوں نے ہندو دیوتا کی توہین کا الزام لگاکر سینٹ میریز کانوینٹ اسکول پر حملہ کیا۔ ہجوم زبردستی پرنسپل کے کیبن میں گھس گیا اور ہنگامہ آرائی کی۔پرنسپل سسٹر سریتا جوزف نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے بغیر کسی تعصب کے تمام مذاہب پر اسکول کے احترام پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے تمام طلبا کو یکساں طور پر تعلیم فراہم کرتے ہیں۔download (4)

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button