خصوصی رپورٹ

بھارت کے خلاف مزید 3 ممالک نے کینیڈا کی حمایت کردی

Hingh Commission Canada in In India 1200x800اوٹاوا:

سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے پر امریکہ کے بعد اردن، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ نے بھی کینیڈا کی حمایت کا اعلان کردیا۔
عالمی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیاہے کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے6اکتوبر کو برطانوی ہم منصب رشی سونک سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، 8 اکتوبر کو کینیڈین وزیراعظم اور صدرمتحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید کے درمیان نجر کے قتل کے معاملے پر بات چیت ہوئی جبکہ 9اکتوبر کو جسٹن ٹروڈو نے اردن کے فرمانروا عبداللہ بن الحسین کی بھی حمایت حاصل کرلی۔برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں نے بھارت کے خلاف قانونی کارروائی پر زور دیا۔برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ قانون کی پاسداری تمام ممالک پر لاگو ہوتی ہے۔ شیخ محمد بن زاید نے قانون کی بالادستی اور شہریوں کے تحفظ پر زوردیا۔واضح رہے کہ 21ستمبر کو کینیڈا نے فائیو آئیز انٹیلی جنس کی مدد سے ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا جس کے بعد سے امریکہ اور برطانیہ سمیت متعدد ممالک بھارت کے خلاف قانونی کارروائی کی تائید کرچکے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button