بھارت

بھارت میں سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس(ٹویٹ) پر اسرائیلی ظلم و بربریت کی بڑے پیمانے پر حمایت

اسلام آباد: ایک ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں اسرائیل کی طرف سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کی مذمت اور تنقید کا سلسلہ جاری ہے بھارت میں سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس پر اسرائیلی ظلم و بربریت کے حق میں بڑے پیمانے پر حمایت کی جاری ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی ہندوتوا حکومت اور ہندو انتہا پسند تنظیموں کے کارکن غزہ پر کئی دنوں سے جاری وحشیانہ بمباری اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی پالیسی کا دفاع کر رہے ہیں ۔ اسرائیل کی حمایت ، بھارت اسرائیل کے ساتھ ہے ، اور اسرائیل جل رہا ہے جیسے ہیش ٹیگز گزشتہ ہفتے بھارت میں سوشل میڈیا ایکس پر ٹرینڈ کر رہے ہیں، بہت سے بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے نہتے فلسطینیوں کو "دہشت گرد” قرار دیا ہے جیسا کہ اسرائیل فلسطینی مزاحمتی گروپوں کودہشت گرد قراردیتا ہے ۔ا گرچہ دنیا بھرمیں غزہ پر وحشیانہ بمبار ی کرنے پر اسرائیل کی مذمت اور اس پر کڑی تنقید کی جارہی ہے تاہم اسرائیل کو بھارت کے ہندوتوا حامیوں کی حمایت حاصل ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شدید اسرائیلی فضائی حملوں میں 500 بچوںاور276خواتین سمیت کم سے کم ایک ہزار537 فلسطینی شہید اور 6ہزار612 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے سرکردہ ارکان، وکلا اور صحافیوں سمیت سوشل میڈیا خاص طور پر ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اسرائیلی جارحیت کی حمایت کی جارہی ہے ۔بھارتی صحافی اور مصنف رعنا ایوب نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہاکہ بھارت اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے کہ بیشتر ہیش ٹیگز وہ لوگ چلا رہے ہیں جو "مسلمانوں سے نفرت کرتے ہیںاور مسلمانوں کا قتل عام چاہتے ہیں "۔ بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ تیجسوی سوریا، جو اپنی مسلم مخالف بیان بازی کیلئے مشہور ہیں، نے ٹویٹر پر لکھاکہ ہم اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ بھارت اور اسرائیل کے درمیان تعلقات حالیہ دہائیوںخاص طور پر وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے اسرائیلی ہم منصب بنجمن نیتن یاہو کے دور میں میں نمایاں طور پر مضبوط ہوئے ہیں۔ نریندر مودی جو نیتن یاہو کو اپنے "دوستوں” میں شمار کرتے ہیں،جولائی 2017 میں اسرائیل کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیر اعظم ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button