بھارت

کرناٹک: بی جے پی رہنما کی حجاب پر اصرار کرنے والی طالبات کو کالج سے نکال دینے کی دھمکی

بنگلورو 09 جون (کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب تنازعہ بدستور جاری ہے اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کی طرف سے اس حوالے سے سخت اقدامات کے باوجود طالبات حجاب ترک کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ریاست کے شہر پٹور سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے Sanjeeva Mathandur نے جو ایک ڈگری کالج ڈیولپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیںخبردار کیا ہے کہ حجاب پہننے پر اصرار کرنے والی طالات کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی ا ور انہیں کالج سے نکال دیا جائے گا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق Sanjeeva Mathandur نے ذرائع ابلاغ کے نمائدنوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان طالبات کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی جو ہائی کورٹ کے خصوصی بنچ کے فیصلے اور کالج ڈیولپمنٹ کمیٹی کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔۔انہوں نے کہا کہ اگر مسلم طالبات یہ سمجھتی ہیں کہ حجاب پہننا زیادہ ضروری ہے تو انہیں کالج چھوڑ دینا چاہیے۔
یاد رہے کہ حجاب پر اصرار کرنے والی 24 طالبات کو سات جون بروز منگل معطل کر دیا گیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button