آزاد کشمیر

مظفرآباد: نوجوان نے اپنے ولیمے کو بھارت مخالف مظاہرے میں بدل دیا

 

مظفرآباد، 07 اکتوبر (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی ایک اکائی تحریک شباب المسلمین جموں و کشمیر کے طلبہ ونگ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی طرف سے بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف آج مظفرآباد میں ایک منفرد اور انوکھا احتجاجی مظاہرہ کیا۔
سٹوڈنٹس ونگ کے جنرل سیکرٹری زبیر احمد خان درانی نے اپنے ولیمہ کے پرمسرت لمحات کو بھارت مخالف مظاہرے میں بدل دیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کی خوشیوں اور مسرتوں کے لمحات کشمیری شہداءکے ورثائ، برسہابرس سے بھارتی جیلوں میں قید حریت رہنماﺅں اور کارکنوں اور ان نوجوانوں کے نام کرتے ہیں جنہوں نے کشمیر کی آزادی کی خاطر کے لیے اپنا خون پیش کیا۔
زبیر درانی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجی جموں و کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو قتل کر رہے ہیں لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور کشمیری اپنی جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔
ولیمہ میں شرکت کے لیے آئے ہوئے لوگوں نے بھارتی تسلط سے کشمیر کی آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگا کر مقبوضہ علاقے کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button