پاکستان نے 2025میں عالمی سیاست میں اہم مقام حاصل کیا، بھارت پیچھے رہ گیا، عالمی جریدہ
اسلام آباد:عالمی جریدے” کیرولائنا پولیٹیکل ریویو” میں کہا گیا ہے کہ 2025 میں پاکستان نے عالمی سیاست میں دوبارہ اہم مقام حاصل کیا، مئی میں پاک بھارت کشیدگی نے پاکستانی دفاعی صلاحیت اور ساکھ کو مضبوط کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عالمی جریدے نے ایک رپورٹ میں لکھا کہ پاکستان نے موثر سفارت کاری سے واشنگٹن کا اعتماد بحال کرکے تعلقات کونئی سمت دی، امریکا نے جنوبی ایشیا، خلیج اور وسط ایشیا تک رسائی میں پاکستان کو کلیدی پل قرار دیا، امریکا نے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کو مرکزی حیثیت دی، پاکستانی بندرگاہیں خاص طور پر بلوچستان میں گوادر بہت بڑا اثاثہ ہے۔
عالمی جریدے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے سی پیک کے ساتھ کثیرالجہتی توازن برقرار رکھ کر نئے معاشی راستے کھولے، نومبر میں ٹرمپ انتظامیہ نے اپنی قومی سلامتی کی حکمت عملی شائع کی، پاکستان ان قومی سلامتی کے مفادات کے حصول کیلیے امریکاکا کلیدی اتحادی ہوگا۔
عالمی جریدے کے مطابق امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں حالیہ تبدیلی نے دنیا بھر کے میڈیاکو اپنی طرف متوجہ کیا، بھارت پاکستان کشیدگی میں امریکاکو کشیدگی کے خاتمے کیلئے فعال کردار اختیار کرنا پڑا۔





