APHC-AJK

کشمیری اپنے شہداءکے مقدس مشن کی تکمیل تک جدوجہد ہرقیمت پر جاری رکھیں گے، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے کہا ہے کہ کشمیری ایک عظیم مقصد کیلئے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں اور وہ شہداءکے مقدس مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجد ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ اور رہنماﺅں زاہد صفی اور زاہد اشرف نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ہمیں جموں وکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے ہر وقت مستعدد اور متحرک رہنا ہے۔ انہوںنے کہا کہ محکوم قوموں کو آزادی کی تحریکوں میں مشکلات اوررکاوٹو ں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن وہ عزم وہمت کے ساتھ منزل کی طرف اپنا سفر جاری رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگوں کو بھی بھارتی قبضے کی وجہ سے شدید مشکلات ومصائب کا سامنا ہے لیکن انہیں ہر صورت اپنے عظیم مشن کو آگے بڑھانا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنماﺅں نے کہا کہ ہمیں تحریک آزادی کیخلاف بھارتی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ شہدا ءکی قربانیاں تحریک آزادی کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں ، جسکی ہمیںہرقیمت پر حفاظت کرنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب بیش بہا قربانیاں رنگ لائیں گی اور جموں وکشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button