کشمیریوں کا ”الحاق پاکستان“ کا خواب ضرور پوراہوگا،حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ
اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر نے آج” یوم پاکستان “کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان میں شمولیت کشمیریوں کا دیرینہ خواب ہے جو ایک دن ضرور پورا ہو گا۔ .
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر ،، غلام محمد صفی، محمد فاروق رحمانی، شیخ عبدالمتین، امتیاز وانی، نثار مرزا، سید فیض نقشبندی، سید یوسف نسیم، شمیم شال، محمد حسین خطیب، میر طاہر مسعود، ایڈووکیٹ پرویز احمد ، حسن البنا، راجہ خادم حسین، محمد شفیع ڈار، شیخ محمد یعقوب، ثناءاللہ ڈار، الطاف احمد بٹ، جاوید اقبال بٹ، داو¿د یوسفزئی، شیخ عبدالمجید، گلشن احمد، منظور احمد ڈار، زاہد صفی، مشتاق احمد بٹ، زاہد اشرف ،عدیل مشتاق وانی، عبدالمجید لون، سید مشتاق، منظور احمد ڈار، نذیر احمد کرنائی،سید اعجاز رحمانی، میاں مظفر,محمد اشرف ڈار، رئیس احمد میر ,خالد شبیر اور دیگر نے اسلام آباد میں جاری ایک مشترکہ بیان میں پاکستانی عوام اور حکومت کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی ۔ انہوںنے کہا کہ برصغیر کے مسلمان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی ولولہ انگیزقیادت میں اپنا مقصد پانے اور پاکستان کے حصول میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری جدوجہد تحریک پاکستان کا تسلسل ہے اور پاکستان جموں و کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام دنیا کے مسلمانوں کیلئے اللہ تعالیٰ کاایک عظیم تحفہ ہے اور کشمیری اور پاکستانی مذہب، تاریخ اور ثقافت کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کا حقیقی محسن اور سفیر ہے جسکی غیر متزلزل حمایت انکے لیے ہمیشہ حوصلہ افزائی کا باعث رہی ہے۔حریت رہنماو¿ں نے کشمیر کاز کی مسلسل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا اپنا وعدہ پورا کرے۔
دریں اثنا، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے حریت رہنما فریدہ بہن کے والد محمد یوسف بیگ کو ان کی 32 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا۔ محمد یوسف بیگ کو بھارتی فوجیوں نے 1992 میں آج ہی کے دن سری نگر میں دوران حراست وحشیانہ تشدد کر کے شہید کیا تھا۔