بھارت

بھارت کے ساتھ سفارتی کشیدگی :کینیڈانے بنگلورو، چنڈی گڑھ اور ممبئی میں ویزا اورقونصل سروسز معطل کر دیں

Indi high commision canada

نئی دلی:بھارت کے ساتھ جاری سفارتی کشیدگی کے دوران کینیڈانے بھارت سے اپنے 41 سفارت کاروں کو واپس بلانے کے اعلان کے بعد بنگلورو، چندی گڑھ اور ممبئی میں اپنی ویزا اورقونصلر سروسز کوبھی عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کینیڈا نے بھارت سے اپنے 62 میں سے 41 سفارتکار واپس بلانے کا اعلان کیاہے جن کا بھارت نے سفارتی استثنیٰ ختم کردیاتھا۔اس پیش رفت کے بعد کینیڈا نے بنگلورو، چندی گڑھ اور ممبئی میں اپنی ویزا اورقونصلر سروسز کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔اب ویزا کے خواہشمند وں کو اپناویزا پروسیسنگ کروانے کے لئے نئی دلی جانا پڑے گا۔ گزشتہ روز( جمعرات کو) کینیڈا نے بھارت کیلئے اپنی ٹریول ایڈوائزری کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بھارت کے سفر کے دوران اپنے شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ سمیت بھیڑ والے علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سفری ہدایت میں کہاگیا ہے کہ بھارت اور کینیڈا کے درمیان حالیہ سفارتی کشیدگی کے پیش نظر روایتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر کینیڈا مخالف احتجاج اور منفی جذبات سامنے آئے ہیں لہذابھارت کاسفر کرنے والے کینیڈین شہریوںکو محتاط رہنا چاہیے اور بھیڑ والے علاقوں میں جانے سے گریز کرنا چاہیے جہاں انہیں ہراساں کیا جا سکتا ہے۔ کینیڈا کی وزیر خارجہ جولی نے بھارت سے کینیڈین سفارتکاروں کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت نے 20 اکتوبر کے بعد کینیڈا کے 21سفارت کاروں کے سوا41سفارتکاروں کے سفارتی استثنی کو ختم کردیا ہے جس کے بعد سفارت کاروں کے تحفظ کے پیش نظر انکی بھارت سے بحفاظت واپسی کو یقینی بنایاگیا ہے۔
واضح رہے کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی طرف سے پارلیمنٹ میں خالصتان رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی’را’ کے ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button