مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں میڈیا سخت دباﺅ کا شکار ہے، عمر عبداللہ

omer Abdullah

نئی دہلی:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے علاقے میں میڈیا کی حالت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے نئی دہلی میں فارن کرسپانڈنٹس کلب (ایف سی سی) آف ساو¿تھ ایشیا میں ”کشمیر ٹوڈے“ کے موضوع پر ایک مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ میں نے کبھی میڈیا پر اتنا دباو¿ نہیں دیکھا جتنا اس پر آج کل ہے، آج میڈیا کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ کیا رپورٹ کر سکتا ہے اور کیا نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ آج جموں و کشمیر میں کارٹونسٹ بھی حکومت کے بارے میں کارٹون بنانے سے ڈرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام مشکلات کا شکار ہیں اور عوامی غم و غصہ بڑھ رہا ہے۔ تقریباً ہر چیز لوگوں کو سڑکوں آنے کے لیے اکساتی ہے کیونکہ 5 اگست 2019 کے بعد جس طرح کے حالات رہے ہیں لوگ اس سے سخت ناراض ہیں۔انہوںنے کہا کہ سمارٹ میٹروں کی تنصیب، ہاﺅس ٹیکس اور ٹول ٹیکس وغیرہ کی وجہ سے لوگ پہلے ہی سڑکوں پر ہیں۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو مقبوضہ علاقے میں انتخابات کرانے کی ہمت نہیں کیونکہ وہ اس بات سے خوفزدہ ہے کہ نتائج اسکے خلاف ہونگے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button