بھارت

بھارتی فورسز نے چھتیس گڑھ میں دو افراد ہلاک کردیے

indian troops

کانکر: شورش زدہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میںبھارتی فوجیوں نے دو افراد کو ہلاک کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ریاست کے ضلع کانکیر کے کویالی بیڈا تھانے کے تحت واقع جنگل میں ایک آپریشن کے دوران دو افراد مار ڈالے۔
بھارتی پولیس کے ایک سینئر افسرنے ہلاک ہونے والوں کو علیحدگی پسند نکسلائیٹس کے ارکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں آج صبح ایک مقابلے کے دوران مار دیا گیا۔افسر نے کہا کہ علاقے میںتاحال آپریشن جار ہے۔
کانکیر ضلع کے تین حلقے ان 20 اسمبلی نشستوں میں شامل ہیں جن پر چھتیس گڑھ میں دو مرحلوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 7 نومبر کو پولنگ ہوگی۔
بتایا جاتا ہے کہ بی جے پی حکومت نے ریاست میں انتخابات سے قبل مسلمانوں ، عیسائیوں اور دلتوں سمیت اپنے مخالفین کو ختم کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button