مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :میرواعظ کاسماجی رویوں میں انحطاط پر اظہار تشویش

رمضان کا بابرکت مہینہ ہمیں اپنی اخلاقی اصلاح کا موقع فراہم کرتا ہے،میر واعظ

سرینگر:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میرواعظ عمر فاروق نے معاشرے میں سماجی رویوں میں انحطاط کے رجحان پر تشویشن کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ہمیں اپنی اخلاقی اصلاح کا موقع فراہم کرتا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے مسجد ابوبکر زونیمارسرینگر میں رمضان المبارک کے سلسلے میںمنعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان صرف کھانے پینے سے پرہیز کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ اخلاقی تبدیلی اور باطنی اصلاح کا مہینہ ہے۔ حقیقی روزہ گفتار کی پاکیزگی، فکر کے نظم و ضبط اور کردار کی درستگی کا تقاضا کرتا ہے۔میرواعظ نے کہا کہ اگر ہماری گفتگو تمسخر، تضحیک اور تکلیف دہ الفاظ سے بھری ہو تو یہ ایک اخلاقی بحران کی علامت ہے، جسے رمضان کے پیغام کی روشنی میں درست کرنا ناگزیر ہے۔میرواعظنے خاص طورپر سوشل میڈیا کے استعمال پر تشویش کااظہار کیا اور کہا کہ ابلاغ اور مثبت مکالمے کے لیے قائم کیے گئے پلیٹ فارمز بدسلوکی، ذاتی حملوں اور غیر مہذب زبان کے مراکز بنتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اختلافِ رائے کو بے عزتی، تذلیل یا غیر انسانی رویے کا جواز نہیں بننا چاہیے۔انہوں نے بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے میل جول میں وقار، تحمل اور ہمدردی کو اپنائیں تاکہ رمضان المبارک کو اخلاقی اصلاح اور سماجی ہم آہنگی کا ذریعہ بنایا جا سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button