پاکستان

کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کا حل عالمی امن کی ضمانت ہے، چیئرمین سینٹ

sangraniبیجنگ:چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین پامالیوں اور نسل کشی کو روکنا ہم سب کا اولین فرض ہے، فلسطین اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں ظلم و بربریت کو ختم کیے بغیر عالمی امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے چین کے شہر بیجنگ میں منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے چین کو 74 ویں یوم تاسیس پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہاکہ چین اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات سمندروں سے گہرے اورپہاڑوں سے اونچے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چینی قیادت اور عوام کے لگن سے پیدا ہونے والے اس ترقی پسند ماحول کو دیکھ کر خوشی محسوس کررہا ہوں۔یہ اعلی سطح کا سمپوزیم نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا کے روشن مستقبل کیلئے امید کی کرن ہے۔پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات غیرمتزلزل عزم اور اعتماد کا عکاس ہیں۔ پاکستان اور چین کا ایسا رشتہ ہے جس نے بے شمار طوفانوں کا سامنا کیا ہے۔محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ کشمیر اور فلسطین پر غاصبانہ تسلط، انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں اور نسل کشی کو روکنے کیلئے ہم سب کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔انہوں نے فلسطین اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں ظلم و بربریت کو ختم کیے بغیر عالمی امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ انسانی بحران کو ختم کر کے علاقائی اور عالمی خوشحالی کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ علاقائی امن اور عالمی خوشحالی کیلئے چین کی قیادت کی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ عالمی سیاست کے ابھرتے ہوئے منظر نامے میں تنازعات سے ہٹ کر بات چیت کا راستہ اپنانا چاہیے۔ تشدد اور جنگ کے بجائے مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ کشمیر اور فلسطین جیسے چیلنجزکا اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل پوری دنیا کے امن کی ضمانت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button