APHC-AJK

دنیا کشمیریوں کی حالت زار کا نوٹس لے : کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ

APHC (1)اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے لوگوں کی حالت زار کا نوٹس لے جنہیں بھارت نے تمام بنیادی حقوق سے محروم کررکھا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما غلام محمد صفی نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے میں درج 30 بنیادی انسانی حقوق میں سے ایک بھی مقبوضہ جموں وکشمیر میں موجود نہیں ہے۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر کہا کہ اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر کشمیریوں کو ظالمانہ طریقے سے قتل کیا جا رہا ہے، تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کی تذلیل کی جا رہی ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ہر فرد اور قوم کے انسانی حقوق کو برقرار رکھنے ، ان کے تحفظ اور فروغ کے لئے اقوام متحدہ کے عزم کے باوجود عالمی ادارے کے کچھ خودغرض ارکان اس کے چارٹر اور منشور کو پامال کررہے ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر میںبھارت کے نوآبادیاتی طرز حکمرانی اور آبادکاری کی پالیسی ،بھارتی قوانین کے نفاذ، حد بندی کے قوانین میں تبدیلی، بھارتی شہریوں کو کشمیر کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرنے،جموں و کشمیر کے مقامی باشندوں کی وراثتی اور قانونی جائیدادوں کو ضبط کرنے اور خطے کے مسلم اکثریتی کردار کو قتل و غارت ، ظلم وستم ،گرفتاریوں اور نظربندیوں کے ذریعے تبدیل کرنے کی کوششوں کی شدیدمذمت کی۔ انہوں نے فلسطین میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا اور صیہونی حکمرانوں اور اقوام متحدہ میں ان کے حامیوں کی بھی مذمت کی۔
دریں اثنا ء کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنما ئوں بشمول جنرل سیکریٹری شیخ عبدالمتین، سید فیض نقشبندی، الطاف احمد وانی، امتیاز احمد وانی،سید اعجاز رحمانی، شمیم شال، ایڈوکیٹ پرویز احمد شاہ ،زاہد صفی، مشتاق احمدبٹ، محمد سلطان بٹ، زاہد اشرف، جاوید احمد بٹ، گلشن احمد، قاضی محمد عمران اور عزیر احمد غزالی نے اپنے بیانات میں دنیا پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے لوگوں کی حالت زار کا نوٹس لے جنہیں بھارت نے تمام بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق اور انسانی وقار کی بالادستی پر یقین رکھنے والی دنیا بھر کی اقوام، تنظیموں اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button