مقبوضہ جموں وکشمیر: کانگریس 31 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائے گی
جموں : 26 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کانگریس نے بی جے پی حکومت کی کشمیر مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے 31اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس کی مقبوضہ جموں وکشمیر شاخ کے صدر وقار رسول سانی نے جموں خطے کے ضلع راجوری میں پارٹی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ مودی حکومت نے 5اگست2019کو مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کی اور بعد ازاں اسی برس 31اکتوبر کو مقبوضہ علاقے میں نہاد نہاد تنظیم نو ایکٹ نافذ کیا ۔ انہوںنے مودی حکومت کی کشمیر مخالف پالیسیوں پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت چھین لی ،جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ ختم کر کے اسے نئی دلی کے براہ راست زیر انتظام دو حصوں میں تقسیم کیا اور وہ31اکتوبر کو ان ناروا اقدمات کا جشن منانے جا رہی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔
کانگریس صدر نے کہا کہ بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے مقبوضہ جموں وکشمیر کو شدید معاشی نقصان اٹھانا پڑا ہے،لوگوں کا روزگار چھن گیا ہے اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔وقار رسول وانی نے کہا کہ کانگریس بی جے پی کے کشمیر کش اقدامات کے خلاف 31اکتوبر کو بھر پور احتجاج کرے گی اور اس دون کو یوم سیاہ کے طور پر منائے گی۔